🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
124. عطاء، عن ابن عباس
عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11351
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَمَ يَوْمَئِذٍ فِي أَصْحَابِهِ غَنَمًا، فَأَصَابَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ تَيْسًا، فَذَبَحَهُ عَنْ نَفْسِهِ، فَلَمَّا وَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ أَمَرَ رَبِيعَةَ بْنَ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ، فَقَامَ تَحْتَ يَدَيْ نَاقَتِهِ وَكَانَ رَجُلًا صَيِّتًا، فَقَالَ: اصْرُخْ: أَتَدْرُونَ أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟ فَصَرَخَ، فَقَالَ النَّاسُ: الشَّهْرُ الْحَرَامُ، فَقَالَ: اصْرُخْ: أَتَدْرُونَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟ قَالُوا: الْبَلَدُ الْحَرَامُ، قَالَ: اصْرُخْ: هَلْ تَدْرُونَ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ قَالُوا: الْحَجُّ الْأَكْبَرُ، فَقَالَ: اصْرُخْ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ كَحُرْمَةِ شَهْرِكُمْ هَذَا، وَكَحُرْمَةِ بَلَدِكُمْ هَذَا، وَكَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا "، فَقَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّهُ فَقَالَ حِينَ وَقَفَ بِعَرَفَةَ: " هَذَا الْمَوْقِفُ وَكُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ "، وَقَالَ حِينَ وَقَفَ عَلَى قُزَحَ: " هَذَا الْمَوْقِفُ وَكُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَوْقِفٌ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (بلد) والمثبت من النسخة الخطية.
عطاء رحمہ اللہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن اپنے صحابہ میں بکریاں تقسیم کیں، تو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو ایک بکرا ملا، انہوں نے اسے اپنی طرف سے ذبح کیا۔ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفات میں وقوف کیا تو ربیعہ بن امیہ بن خلف کو حکم دیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے ہاتھوں کے نیچے کھڑے ہو گئے، وہ بلند آواز والے آدمی تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پکار کر کہو: اے لوگو! کیا تمہیں معلوم ہے یہ کون سا مہینہ ہے؟ تو انہوں نے پکارا، لوگوں نے کہا: حرمت والا مہینہ۔ فرمایا: پکارو، کیا تمہیں معلوم ہے یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے کہا: حرمت والا شہر۔ فرمایا: اعلان کرو، کیا تمہیں معلوم ہے یہ کون سا دن ہے؟ لوگوں نے کہا: حج اکبر کا دن۔ فرمایا: اعلان کرو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”بیشک اللہ عزوجل نے تم پر تمہارے خون اور تمہارے مال اسی طرح حرام کیے ہیں جیسے تمہارے اس مہینے کی حرمت، تمہارے اس شہر کی حرمت، اور تمہارے اس دن کی حرمت ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا حج مکمل کیا اور جب عرفات میں وقوف کیا تو فرمایا: ”یہ جائے وقوف ہے اور پورا عرفات جائے وقوف ہے۔“ اور جب قُزَح پر وقوف کیا تو فرمایا: ”یہ جائے وقوف ہے اور پورا مزدلفہ جائے وقوف ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11351]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 172، حدیث 11399»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11351 in Urdu