الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. عطاء، عن ابن عباس
عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11353
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ صَاحِبُ الْمَغَازِي، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثَنَا أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ أَبِي الْحَجَّاجِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ فِي سَفَرِهِ ذَلِكَ وَهُوَ حَرَامٌ، كَانَ الَّذِي زَوَّجَهُ إِيَّاهَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَأَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ ثَلَاثًا، فَأَتَاهُ حُوَيْطِبُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ أَبِي قَيْسِ بْنِ عَبْدِ وُدِّ بْنِ نَصْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِسْلٍ فِي نَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ فِي يَوْمِ الثَّالِثِ، وَكَانَتْ قُرَيْشٌ قَدْ وَكَّلَتْهُ بِإِخْرَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ، فَقَالُوا: إِنَّهُ قَدِ انْقَضَى أَجَلُكَ فَاخْرُجْ عَنَّا، فَقَالَ لَهُمْ: " وَمَا عَلَيْكُمْ لَوْ تَرَكْتُمُونِي، فَأَعْرَسْتُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ وَصَنَعْنَا لَكُمْ طَعَامًا فَحَضَرْتُمُوهُ " فَقَالُوا: لَا حَاجَةَ لَنَا فِي طَعَامِكَ فَاخْرُجْ عَنَّا، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
مجاہد ابوالحجاج رحمہ اللہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اسی سفر میں سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام کی حالت میں تھے، اور جس نے انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں دیا وہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تین دن قیام پذیر رہے، پھر تیسرے دن حویطب بن عبدالعزیٰ بن ابی قیس بن عبدود بن نصر بن مالک بن حسل قریش کے چند لوگوں کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، قریش نے اسی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ سے نکالنے کے لیے مقرر کیا تھا، انہوں نے کہا: آپ کی مدت ختم ہو چکی ہے، ہمارے پاس سے نکل جائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تمہارا کیا نقصان ہے اگر تم مجھے چھوڑ دو، میں تمہارے درمیان اپنی شادی کر لوں اور تمہارے لیے کھانا تیار کروں اور تم اس میں شریک ہو جاؤ؟“ انہوں نے کہا: ہمیں تمہارے کھانے کی کوئی حاجت نہیں، ہمارے پاس سے نکل جاؤ۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11353]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 173، حدیث 11401»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11353 in Urdu