الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. عطاء، عن ابن عباس
عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11382
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا أَبِي عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي حَفْصٍ الْمَكِّيِّ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: نَظَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَتَبَسَّمَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: " يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، أَتَدْرِي لِمَا تَبَسَّمْتُ إِلَيْكَ؟ " قَالَ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: إِنَّ اللهَ بَاهَى مَلَائِكَتَهُ لَيْلَةَ عَرَفَةَ بِأَهْلِ عَرَفَةَ عَامَّةً وَبَاهَى بِكَ خَاصَّةً.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور مسکرائے، پھر فرمایا: ”اے ابن خطاب! کیا جانتے ہو میں تمہیں دیکھ کر کیوں مسکرایا؟“ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے عرفہ کی رات اپنے فرشتوں کے سامنے عرفات والوں پر عمومی طور پر اور تم پر خاص طور پر فخر فرمایا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11382]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 182، حدیث 11430»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11382 in Urdu