الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. عطاء، عن ابن عباس
عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11402
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ الطَّحَّانُ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا أَبُو يُوسُفَ الْجِيزِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، مَا تَقُولُ فِيَّ؟ قَالَ: وَمَا عَسَى أَنْ أَقُولَ فِيكَ؟ قَالَ: إِنِّي عَامِلٌ بِقَلَمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يُؤْتَى بِصَاحِبِ الْقَلَمِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي تَابُوتٍ مِنْ نَارٍ، مُقْفَلٍ عَلَيْهِ بِأَقْفَالٍ مِنْ نَارٍ، فَيَنْظُرُ قَلَمَهُ فِيمَ أَجْرَاهُ، فَإِنْ كَانَ أَجْرَاهُ فِي طَاعَةِ اللهِ وَرِضْوَانِهِ فُكَّ عَنْهُ التَّابُوتُ سَبْعِينَ خَرِيفًا، بَارِئُ الْقَلَمِ وَلَائِقُ الدَّوَاةِ.
عطاء رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس تھا کہ ایک آدمی ان کے پاس آیا اور کہا: اے ابو عباس! آپ میرے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں تمہارے بارے میں کیا کہوں؟ اس نے کہا: میں قلم سے کام کرنے والا (سرکاری کاتب) ہوں۔ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قیامت کے دن قلم والے کو آگ کے ایک تابوت میں لایا جائے گا جس پر آگ کے تالے لگے ہوں گے، وہ اپنے قلم کو دیکھے گا کہ اس نے اسے کس کام میں چلایا، اگر اس نے اسے اللہ کی اطاعت اور رضا میں چلایا ہو تو اس سے تابوت کھول دیا جائے گا، اور اگر اس نے اسے اللہ کی نافرمانی میں چلایا ہو تو وہ تابوت اسے لیے ہوئے ستر برسوں تک گرتا چلا جائے گا، یہاں تک کہ قلم تراشنے والا اور دوات میں سیاہی ملانے والا بھی (اسی حکم میں ہے)۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11402]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 188، حدیث 11450»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11402 in Urdu