الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. عطاء، عن ابن عباس
عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11436
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ الزُّبَيْرِ الْمَغْرِبَ " فَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ لِيَتَسَلَّمَ الْحَجَرَ، فَسَبَّحُوا بِهِ فَرَجَعَ، فَأَتَمَّ مَا بَقِيَ، وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ " فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: لِلهِ أَبُوهُ مَا أَمَاطَ عَنْ سُنَّةِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے پیچھے مغرب کی نماز پڑھی، انہوں نے دو رکعت پر سلام پھیر دیا، پھر حجرِ اسود کا استلام کرنے کے لیے کھڑے ہوئے تو لوگوں نے سبحان اللہ کہا، وہ واپس آئے، باقی نماز مکمل کی اور سجدہ سہو کے دو سجدے کیے۔ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ان کے باپ کی کیا بات ہے (یعنی کیا خوب)! انہوں نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے ذرا بھی انحراف نہیں کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11436]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 199، حدیث 11484»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11436 in Urdu