الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11525
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَا: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ صَاحِبُ الْمَغَازِي، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: إِنَّمَا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: وَلا تَجْهَرْ بِصَلاتِكَ وَلا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلا مِنْ أَجْلِ أُولَئِكَ، يَقُولُ: " وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ فَيَتَفَرَّقُوا عَنْكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا، فَلَا يَسْمَعُهَا مَنْ يُحِبُّ أَنْ يَسْمَعَهَا مِمَّنْ يَسْتَرِقُ ذَلِكَ دُونَهُمْ، لَعَلَّهُمْ يَدْعُونَ إِلَى بَعْضِ مَا يُسْمَعُ فَيُنْتَفَعُ بِهِ ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت ”اور اپنی نماز نہ تو بلند آواز سے پڑھو اور نہ اسے بالکل دبی آواز میں پڑھو، بلکہ ان کے درمیان ایک راستہ اختیار کرو“ [سورۃ الاسراء: 110] انہی (مشرکین) کی وجہ سے نازل ہوئی تھی، آپ فرماتے ہیں: ”اپنی نماز بلند آواز سے نہ پڑھو کہ وہ تجھ سے بھاگ کھڑے ہوں، اور نہ اتنی دبی آواز میں پڑھو کہ وہ شخص نہ سن سکے جو سننا چاہتا ہے، ان میں سے جو چوری چھپے سننا چاہے، شاید وہ اس میں سے کچھ سن کر دعوت کی طرف مائل ہو جائے اور اس سے فائدہ اٹھائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11525]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 228، حدیث 11574»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11525 in Urdu