🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. براء بن عازب الأنصاري رضي الله عنه
سیدنا براء بن عازب انصاری رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1158
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ الْبَرَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا، نَنْتَظِرُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْأَضْحَى فَجَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى النَّاسِ وَقَالَ: إِنَّ أَوَّلَ مَنْسَكِ يَوْمِكُمْ هَذَا الصَّلَاةُ، فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى بِالنَّاسِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ فَاسْتَقْبَلَ الْقَوْمَ بِوَجْهِهِ، ثُمَّ أُعْطِيَ قَوْسًا، أَوْ عَصًا فَاتَّكَأَ عَلَيْهَا، فَحَمِدَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَأَمَرَهُمْ، وَنَهَاهُمْ.
یزید بن براء اپنے والد سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم بیٹھے عیدالاضحی کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، لوگوں کو سلام کیا اور فرمایا: ”آج کے دن کا سب سے پہلا نسک نماز ہے“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی، پھر سلام پھیرا اور لوگوں کی طرف رخ کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کمان یا لاٹھی دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ٹیک لگائی، پھر اللہ عزوجل کی حمد و ثنا کی، اور انہیں حکم دیا اور منع کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1158]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 24، حدیث 1169»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1158 in Urdu