الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11625
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا جَنْدَلُ بْنُ وَالْقٍ، ثَنَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ أَسَدِ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَقِفَنَّ أَحَدُكُمْ مَوْقِفًا يُقْتَلُ فِيهِ رَجُلٌ ظُلْمًا، فَإِنَّ اللَّعْنَةَ تَنْزِلُ عَلَى مَنْ حَضَرَ حِينَ لَمْ يَدْفَعُوا عَنْهُ، وَلَا يَقِفَنَّ أَحَدُكُمْ مَوْقِفًا يُضْرَبُ فِيهِ أَحَدٌ ظُلْمًا، فَإِنَّ اللَّعْنَةَ تَنْزِلُ عَلَى مَنْ حَضَرَهُ حِينَ لَمْ يَدْفَعُوا عَنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسی جگہ کھڑا نہ ہو جہاں کسی آدمی کو ظلماً قتل کیا جا رہا ہو، کیونکہ لعنت اس پر نازل ہوتی ہے جو حاضر ہو کر اس کا دفاع نہ کرے، اور تم میں سے کوئی ایسی جگہ بھی کھڑا نہ ہو جہاں کسی کو ظلماً مارا جا رہا ہو، کیونکہ لعنت اس پر بھی نازل ہوتی ہے جو حاضر ہو کر اس کا دفاع نہ کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11625]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 260، حدیث 11675»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11625 in Urdu