الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11659
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: خَرَجَ ضَمْرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا، فَقَالَ لِأَهْلِهِ: احْمِلُونِي فَأَخْرِجُونِي مِنْ أَرْضِ الْمُشْرِكِينَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَمَاتَ فِي الطَّرِيقِ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَنَزَلَ الْوَحْيُ وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ حَتَّى بَلَغَ: وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَحِيمًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ضمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ اپنے گھر سے ہجرت کے ارادے سے نکلے اور اپنے گھر والوں سے کہا: مجھے اٹھا کر مشرکوں کی سرزمین سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے چلو، پھر وہ راستے ہی میں فوت ہو گئے، اس سے پہلے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچتے۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو یہ وحی نازل ہوئی: ”اور جو کوئی اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرتا ہوا نکلے“ [سورۃ النساء: 100] یہاں تک کہ پہنچی ”اور اللہ بخشنے والا، مہربان ہے“ [سورۃ النساء: 96] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11659]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 272، حدیث 11709»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11659 in Urdu