الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11662
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ التَّمَّارِ، وَأَبُو خَلِيفَةَ، قَالَا: ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثَنَا زَائِدَةُ، ثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الدَّجَّالُ جَعْدٌ هِجَانٌ أَقْمَرُ، كَأَنَّ رَأْسَهُ غُصْنُ شَجَرَةٍ، مَطْمُوسٌ عَيْنُهُ الْيُسْرَى وَالْأُخْرَى كَأَنَّهَا عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ، أَشْبَهُ النَّاسِ بِهِ عَبْدُ الْعُزَّى بْنُ قَطَنٍ، فَأَمَّا هَلَكَ الْهُلَّكُ فَإِنَّهُ أَعْوَرُ، وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دجال گھنگریالے بالوں والا، سرخی مائل سفید، چاند جیسے چہرے والا ہوگا، گویا اس کا سر درخت کی شاخ ہے، اس کی بائیں آنکھ مٹی ہوئی ہوگی اور دوسری ایسی ہوگی جیسے ابھرا ہوا انگور کا دانہ، لوگوں میں عبدالعزیٰ بن قطن سے سب سے زیادہ مشابہ ہوگا، رہی ہلاک ہونے والوں کی ہلاکت تو وہ اس لیے کہ وہ کانا ہوگا، جبکہ تمہارا رب کانا نہیں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11662]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 273، حدیث 11712»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11662 in Urdu