الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11716
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِأُمِّ الْأَسْوَدِ، فَأَخْبَرَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، وَقَالَ: إِنَّكُمْ لَسْتُمْ تَأْكُلُونَهُ فَبَعَثَتْ إِلَيْهَا فَسَلَخَتْهَا. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَجَعَلُوا مَسْكَهَا قِرْبَةً رَأَيْتُهَا بَعْدَ سَنَةٍ. قَالَ أَبُو الْأَحْوَصِ: أُمُّ الْأَسْوَدِ، وَإِنَّمَا الصَّوَابُ سَوْدَةُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ام الاسود (رضی اللہ عنہا) کی ایک بکری مر گئی، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ آیت) پڑھی: ”کہہ دیجیے! میں اس میں جو مجھ پر وحی کی گئی ہے کسی کھانے والے پر کوئی چیز حرام نہیں پاتا سوائے مردار یا بہتے ہوئے خون کے“ آخر آیت تک، اور فرمایا: ”تم اسے کھا تو نہیں رہیں۔“ چنانچہ انہوں نے پیغام بھیج کر اس کی کھال اتروائی۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: انہوں نے اس کی کھال سے ایک مشک بنا لی، میں نے اسے ایک سال بعد بھی دیکھا۔ ابوالاحوص کہتے ہیں: (روایت میں نام) ام الاسود آیا ہے، جبکہ درست نام سودہ ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11716]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 289، حدیث 11766»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11716 in Urdu