الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11726
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَوَّاسٍ الْحَنَفِيُّ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَقُومُوا لِلهِ قَانِتِينَ. قَالَ: " كَانُوا يَتَكَلَّمُونَ فِي الصَّلَاةِ يَجِيءُ خَادِمُ الرَّجُلِ إِلَيْهِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَيُكَلِّمُهُ فِي حَاجَتِهِ فَنُهُوا عَنِ الْكَلَامِ ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں: ”اور اللہ کے سامنے ادب سے کھڑے ہو جاؤ“ [سورۃ البقرہ: 238] ، فرمایا: ”وہ نماز میں بات چیت کیا کرتے تھے، آدمی کا خادم اس کے پاس آتا جبکہ وہ نماز میں ہوتا اور اپنی حاجت کی بات کرتا، تو انہیں بات چیت سے منع کر دیا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11726]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 292، حدیث 11776»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11726 in Urdu