الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11749
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ. قَالَ عِكْرِمَةُ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: فَكَيْفَ يُنْزَعُ الْإِيمَانُ؟ قَالَ: " كَذَا، وَوَصَفَ فَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، ثُمَّ أَخْرَجَهَا، فَإِذَا تَابَ عَادَ إِلَى ذَلِكَ ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زانی جس وقت زنا کرتا ہے اس وقت وہ مومن نہیں ہوتا۔“ عکرمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: تو ایمان کیسے نکالا جاتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”اس طرح“ - اور بیان کرتے ہوئے اپنی انگلیاں آپس میں پھنسائیں، پھر انہیں نکالا - ”پھر جب وہ توبہ کرتا ہے تو ایمان دوبارہ اسی طرح لوٹ آتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11749]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 300، حدیث 11799»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11749 in Urdu