الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11795
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا رَأَى الصُّوَرَ فِي الْبَيْتِ، يَعْنِي: الْكَعْبَةَ، لَمْ يَدْخُلْ حَتَّى أَمَرَ بِهَا فَمُحِيَتْ وَرَأَى إِبْرَاهِيمَ، وَإِسْمَاعِيلَ بِأَيْدِيهِمَا الْأَزْلَامُ فَقَالَ: قَاتَلَهُمُ اللهُ، وَاللهِ مَا اسْتَقْسَمَا بِالْأَزْلَامِ قَطُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب گھر یعنی کعبہ کے اندر تصویریں دیکھیں تو اس وقت تک اندر داخل نہ ہوئے جب تک انہیں مٹانے کا حکم نہ دے دیا، اور آپ نے سیدنا ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کی تصویریں دیکھیں جن کے ہاتھوں میں فال کے تیر (ازلام) بنے ہوئے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ انہیں غارت کرے، اللہ کی قسم! ان دونوں نے کبھی ازلام سے فال نہیں نکالی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11795]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 314، حدیث 11845»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11795 in Urdu