الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بنة الجهني عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
سیدنا بنہ جہنی رضی اللہ عنہ کی رسول اللہ ﷺ سے روایت
حدیث نمبر: 1180
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، (ح) وَثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، قَالَ: ثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، ثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ فَضَالَةَ، أَنَّ خَالِدَ بْنَ مَعْدَانَ، حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ بُسْرٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ أَبَاهُ بُسْرًا، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صِيَامِ يَوْمِ السَّبْتِ، فَقَالَ: " إِنْ لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ إِلَّا أَنْ يَمْضُغَ لِحَى شَجَرَةٍ، فَلَا يَصُمْ يَوْمَئِذٍ " وَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ بُسْرٍ: إِنْ شَكَكْتُمْ فَسَلُوا أُخْتِي، قَالَ: فَمَشَى إِلَيْهَا خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ، فَسَأَلَهَا عَمَّا ذَكَرَ عَبْدُ اللهِ فَحَدَّثَتْهُ بِذَلِكَ.
خالد بن معدان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن بُسر رضی اللہ عنہما نے انہیں بتایا کہ انہوں نے اپنے والد سیدنا بُسر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہفتے کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”اگر تم میں سے کسی کو کھانے کو درخت کی چھال چبانے کے سوا کچھ نہ ملے، تو بھی اس دن روزہ نہ رکھے“ اور سیدنا عبداللہ بن بُسر رضی اللہ عنہما نے کہا: اگر تمہیں شک ہو تو میری بہن سے پوچھ لو، تو خالد بن معدان ان کے پاس گئے، اور عبداللہ نے جو بیان کیا تھا اس کے بارے میں ان سے پوچھا، تو انہوں نے بھی یہی بیان کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1180]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 31، حدیث 1191»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1180 in Urdu