الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11915
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ إِلَى حُنَيْنٍ، وَالنَّاسُ مُخْتَلِفُونَ فَصَائِمٌ وَمُفْطِرٌ، فَلَمَّا اسْتَوَى عَلَى رَاحِلَتِهِ دَعَا بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ أَوْ مَاءٍ فَشَرِبَهُ قَالَ: فَوَضَعَهُ عَلَى رَاحِلَتِهِ، ثُمَّ بَصُرَ النَّاسُ فَقَالَ الْمُفْطِرُونَ لِلصُّوَّامِ: أَفْطِرُوا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں حنین کی طرف نکلے، لوگوں میں اختلاف تھا، کوئی روزے سے تھا کوئی روزہ توڑے ہوئے تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر سیدھے بیٹھے تو دودھ یا پانی کا ایک برتن منگوایا اور اسے پی لیا - راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی سواری پر رکھ لیا - پھر لوگوں نے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو) دیکھا تو روزہ نہ رکھنے والوں نے روزہ داروں سے کہا: روزہ افطار کر لو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11915]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 346، حدیث 11965»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11915 in Urdu