الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11975
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُعَافَى بْنِ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا خَطَّابُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَهُمَا صَائِمَتَانِ، ثُمَّ خَرَجَ فَرَجَعَ وَهُمَا تَأْكُلَانِ، فَقَالَ: أَلَمْ تَكُونَا صَائِمَتَيْنِ؟ قَالَتَا: بَلَى، وَلَكِنْ أُهْدِيَ لَنَا هَذَا الطَّعَامُ فَأَعْجَبَنَا فَأَكَلْنَا مِنْهُ، قَالَ: " صُومُوا يَوْمًا مَكَانَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ دونوں روزے سے تھیں، پھر باہر تشریف لے گئے اور واپس آئے تو دیکھا کہ وہ دونوں کچھ کھا رہی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم دونوں روزے سے نہ تھیں؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، لیکن ہمیں یہ کھانا تحفے میں ملا اور ہمیں پسند آیا تو ہم نے اس میں سے کھا لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے بدلے کسی اور دن روزہ رکھ لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11975]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 363، حدیث 12027»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11975 in Urdu