🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. نسبة أبي بكر الصديق " واسمه رضي الله عنه: أبو بكر عبد الله بن عثمان بن عامر بن عمرو بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة "
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نسب، اور آپ کا نام: ابوبکر عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ سَيْفٍ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ جَلَسَ مَعَ شُفَيٍّ الْأَصْبَحِيِّ فَقَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً: أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ لَا يَلْبَثُ بَعْدِي إِلَّا قَلِيلًا، وَصَاحِبُ رَحَى دَارَةٍ يَعِيشُ حَمِيدًا، وَيَمُوتُ شَهِيدًا ". قِيلَ: مَنْ هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ " - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى عُثْمَانَ فَقَالَ: " وَأَنْتَ سَيَسْأَلُكَ النَّاسُ أَنْ تَخْلَعَ قَمِيصًا كَسَاكَ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَئِنْ خَلَعْتَهُ، لَا تَدْخُلُ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میرے بعد بارہ خلیفہ ہوں گے: ابوبکر صدیق میرے بعد تھوڑی ہی مدت رہیں گے، اور گھومتی چکی والا نیک نامی سے جیے گا اور شہادت پائے گا۔“ پوچھا گیا: یا رسول اللہ! وہ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمر بن خطاب۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اور تم سے لوگ مطالبہ کریں گے کہ اللہ عزوجل کا پہنایا ہوا لباس اتار دو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر تم نے اسے اتار دیا تو جنت میں داخل نہیں ہو گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے گزر جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 12]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 54، حدیث 12»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12 in Urdu