الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. مقسم عن ابن عباس
مقسم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12026
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: رَحَّلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَعَفَةَ أَهْلِهِ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ بِلَيْلٍ، ثُمَّ جَاءَنَا وَاحِدًا وَاحِدًا حَتَّى يَضْرِبَ عَلَى فَخِذَيْهِ، فَكُنْتُ مِمَّنْ ضَرَبَ عَلَى فَخِذَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ لَا تَرْمُوا جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر کے کمزور افراد کو رات ہی میں مزدلفہ سے روانہ کر دیا، پھر ہمارے پاس ایک ایک کر کے آئے یہاں تک کہ ہماری رانوں پر تھپکی دی، تو میں بھی ان میں سے تھا جن کی ران پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تھپکی دی، پھر فرمایا: ”اے میرے بیٹے! جب تک سورج طلوع نہ ہو، جمرہ عقبہ کو کنکری نہ مارنا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12026]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 387، حدیث 12078»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12026 in Urdu