الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. كريب عن ابن عباس
کریب کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12115
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ، عَنْ رِشْدِينَ بْنِ كُرَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السِّقَايَةِ، فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ بِابْنٍ لَهَا، فَقَالَتْ: إِنَّ ابْنِي يُرِيدُ الْغَزْوَ وَأَنَا أَمْنَعُهُ، فَقَالَ: لَا تَبْرَحْ مِنْ أُمِّكَ حَتَّى تَأْذَنَ لَكَ أَوْ يَتَوَفَّاهَا الْمَوْتُ ؛ لِأَنَّهُ أَعْظَمُ لِأَجْرِكَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سقایہ (حاجیوں کو پانی پلانے کی جگہ) پر تشریف فرما تھے، تو ایک عورت اپنے بیٹے کو لے کر آئی اور کہنے لگی: میرا بیٹا جہاد میں جانا چاہتا ہے اور میں اسے روک رہی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں کے پاس ہی رہو، یہاں تک کہ وہ تمہیں اجازت دے دے یا اسے موت آ جائے، کیونکہ یہ تمہارے لیے زیادہ اجر والا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12115]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 411، حدیث 12167»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12115 in Urdu