الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. كريب عن ابن عباس
کریب کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12125
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ بِطَرِيقِ مَكَّةَ كَلَّمَتْهُ امْرَأَةٌ مِنْ مِحَفَّةٍ لَهَا، وَأَخَذَتْ بِعَضُدِ صَبِيٍّ فَرَفَعَتْهُ، فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " لَهُ حَجٌّ، وَلَكِ أَجْرٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے راستے میں چل رہے تھے کہ ایک عورت نے اپنی سواری (کجاوے) میں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی اور اپنے بچے کا بازو پکڑ کر اسے اٹھایا اور کہا: یا رسول اللہ! کیا اس کا حج ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا حج ہو گا اور تمہیں اجر ملے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12125]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 414، حدیث 12177»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12125 in Urdu