الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
137. سعيد بن جبير، عن ابن عباس
سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12186
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَّابِيُّ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي الْوَضَّاحِ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: قُلْ لا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى. قَالَ: لَمْ يَكُنْ بَطْنٌ مِنْ بُطُونِ قُرَيْشٍ إِلَّا وَقَدْ وَلَدَهُ أَوْ لَهُ فِيهِمْ قَرَابَةٌ، قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا أَنْ تَمْنَعُونِي وَتَكُفُّوا عَنِّي لِقَرَابَتِي مِنْكُمْ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ”کہہ دیجیے! میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے قرابت داری کی محبت کے“ [سورۃ الشوریٰ: 23] کے بارے میں فرماتے ہیں: ”قریش کا کوئی خاندان ایسا نہ تھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت (کا نسبی تعلق) نہ ہو یا اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت نہ ہو۔ کہہ دیجیے! میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے اس کے کہ تم میری قرابت کی وجہ سے مجھے نقصان سے بچاؤ اور مجھ سے اپنی ایذا روکے رکھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12186]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 436، حدیث 12238»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12186 in Urdu