الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
137. سعيد بن جبير، عن ابن عباس
سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12194
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ مُطِيعٍ الْغَزَّالِ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي جَعَلْتُ امْرَأَتِي عَلِيَّ حَرَامًا فَقَالَ: لَيْسَتْ عَلَيْكَ بِحَرَامٍ ثُمَّ قَرَأَ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللهُ لَكَ وَلَكِنْ عَلَيْكَ أَغْلَظُ الْكَفَّارَاتِ، رَقَبَةٌ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے اپنی بیوی کو اپنے اوپر حرام کر لیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”وہ تجھ پر حرام نہیں ہوئی۔“ پھر یہ آیت تلاوت کی: ”اے نبی! آپ اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہیں جسے اللہ نے آپ کے لیے حلال کیا ہے“ [سورۃ التحریم: 1] ، ”البتہ تجھ پر سب سے بھاری کفارہ لازم ہے: ایک غلام آزاد کرنا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12194]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 440، حدیث 12246»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12194 in Urdu