الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
137. سعيد بن جبير، عن ابن عباس
سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12240
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ جِبْرِيلَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ فَعَرَضَ لَهُ الشَّيْطَانُ، فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، فَسَاخَ، ثُمَّ أَتَى الْجَمْرَةَ الْقُصْوَى، فَعَرَضَ لَهُ الشَّيْطَانُ، فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، فَلَمَّا أَرَادَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَنْ يَذْبَحَ إِسْحَاقَ قَالَ لِأَبِيهِ: إِذَا ذَبَحْتَنِي فَاعْتَزِلْ لَا أَضْطَرِبُ فَيَنْتَفِحُ عَلَيْكَ دَمِي فَشَدَّهُ، فَلَمَّا أَخَذَ الشَّفْرَةَ وَأَرَادَ أَنْ يَذْبَحَهُ نُودِيَ مِنْ خَلْفِهِ أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر جمرہ عقبہ کی طرف گئے تو شیطان ان کے سامنے آیا، انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں، وہ زمین میں دھنس گیا۔ پھر جمرہ اقصیٰ کے پاس آئے تو شیطان پھر سامنے آیا، انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں۔
جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے سیدنا اسحاق علیہ السلام کو ذبح کرنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے اپنے والد سے کہا: جب آپ مجھے ذبح کریں تو الگ ہٹ جائیے گا، کہیں میں تڑپوں اور میرا خون آپ پر نہ اچھل پڑے؛ تو انہوں نے انہیں باندھ دیا۔ جب چھری پکڑی اور انہیں ذبح کرنا چاہا تو انہیں پیچھے سے آواز دی گئی: ”اے ابراہیم! تو نے خواب سچ کر دکھایا“ [سورۃ الصافات: 105] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12240]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 456، حدیث 12292»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12240 in Urdu