الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
137. سعيد بن جبير، عن ابن عباس
سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12242
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفِطْرِ، فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ بِلَا أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ، ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَخَطَبَ عَلَيْهَا، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ فَخَطَبَهُنَّ وَحَثَّهُنَّ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَقَالَ: تَصَدَّقْنَ يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي ثَوْبَهَا وَخَاتَمَهَا وَقُرْطَهَا " فَجَمَعَ ذَلِكَ إِلَى بِلَالٍ فِي ثَوْبِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں عید الفطر کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبے سے پہلے، بغیر اذان و اقامت کے نماز سے ابتدا کی، پھر اپنی سواری پر سوار ہو کر اسی پر خطبہ دیا، پھر عورتوں کے پاس تشریف لائے اور انہیں خطاب کیا اور صدقہ کرنے کی ترغیب دی اور فرمایا: ”اے عورتو! صدقہ کرو۔“ چنانچہ کوئی عورت اپنا کپڑا، انگوٹھی اور بالی اتار کر ڈالنے لگی، تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اسے اپنے کپڑے میں جمع کرتے رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12242]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 457، حدیث 12294»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12242 in Urdu