🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
144. قيس بن حبتر، عن ابن عباس
قیس بن حبتر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12545
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، أَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ حَبْتَرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْجَرِّ، فَقَالَ: إِنَّ أَوَّلَ مَنْ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِيذِ عَبْدُ الْقَيْسِ أَتَوْهُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا بِأَرْضٍ رِيفٍ، وَإِنَّا نُصِيبُ مِنَ الْبَقْلِ فَأْمُرْنَا بِشَرَابٍ، فَقَالَ: انْتَبِذُوا فِي الْأَسْقِيَةِ، وَلَا تَنْبِذُوا فِي الْجَرِّ، وَلَا الدُّبَّاءِ وَلَا الْمُزَفَّتِ وَلَا النَّقِيرِ، فَإِنِّي نُهِيتُ عَنِ الْخَمْرِ، وَالْمَيْسِرِ، وَالْكُوبَةِ - وَهِيَ الطَّبْلُ - وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِذَا اشْتَدَّ، قَالَ: " صُبُّوا عَلَيْهِ الْمَاءَ "، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِذَا اشْتَدَّ، قَالَ: " صُبُّوا عَلَيْهِ الْمَاءَ "، قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ: " فَإِذَا اشْتَدَّ فَأَهْرِقُوهُ.
تصحفت في طبعة مكتبة ابن تيمية إلى (فقال) وهي على الصواب في النسخ الخطية.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مٹکوں (میں نبیذ بنانے) کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: سب سے پہلے جس قبیلے نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نبیذ کے بارے میں پوچھا وہ عبدالقیس تھا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: یا رسول اللہ! ہم ایک سرسبز زمین میں رہتے ہیں اور ہمیں سبزی (کی کثرت) حاصل ہوتی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کسی مشروب کا حکم دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشکیزوں میں نبیذ بناؤ، مٹکوں میں مت بناؤ، نہ کدو کے برتن میں، نہ روغن لگے برتن میں، نہ کھجور کے تنے سے بنے برتن میں، کیونکہ مجھے شراب، جوئے اور کوبہ (یعنی طبلے) سے منع کیا گیا ہے، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر جب وہ تیز ہو جائے (تو کیا کریں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر پانی ڈال دو۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر جب وہ (پھر) تیز ہو جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر پانی ڈال دو۔“ راوی کہتے ہیں: تیسری یا چوتھی بار فرمایا: ”جب وہ تیز ہو جائے تو اسے بہا دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12545]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 101، حدیث 12598»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12545 in Urdu