🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
161. أبو الجويرية الجرمي، عن ابن عباس
ابوجویریہ جرمی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12641
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ، ثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ الْجَرْمِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَدْرِي فِيمَ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ؟ كَانَ أُنَاسٌ يَسْأَلُونَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتِهْزَاءً، يَقُولُ الرَّجُلُ: مَنْ أَبِي؟ وَيَقُولُ: ضَلَّتْ نَاقَتِي أَيْنَ نَاقَتِي؟ فَأَنْزَلَ اللهُ هَذِهِ الْآيَةَ ".
ابو جویریہ جرمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے یہ آیت کس بارے میں نازل ہوئی: ”اے ایمان والو! ایسی چیزوں کے بارے میں سوال مت کرو کہ اگر تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں بری لگیں“ [المائدة: 101] ؟ کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مذاق کے طور پر سوالات کیا کرتے تھے، کوئی آدمی کہتا: میرا باپ کون ہے؟ اور کوئی کہتا: میری اونٹنی گم ہو گئی ہے، وہ کہاں ہے؟ تو اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12641]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 137، حدیث 12695»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12641 in Urdu