الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
185. أبو العالية، عن ابن عباس
ابوعالیہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12692
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَرَّ بِنَفَرٍ يَرْمُونَ، فَقَالَ: رَمْيًا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کر رہے تھے تو فرمایا: ”بنی اسماعیل! تیر اندازی کرو، کیونکہ تمہارے باپ (اسماعیل علیہ السلام) تیر انداز تھے۔“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: عقبہ کی صبح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر تھے، فرمایا: ”لاؤ، کنکریاں چن لو۔“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خذف (چھوٹی) کنکریاں چن لیں، جب انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں رکھا تو فرمایا: ”ہاں، ان جیسی (کنکریوں سے رمی کرو)“، تین بار فرمایا، ”اور دین میں غلو (حد سے تجاوز) سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو صرف دین میں غلو نے ہی ہلاک کیا۔“
اسی جیسی حدیث ایک تیسری سند سے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12692]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 156، حدیث 12746»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12692 in Urdu