🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
187. سعيد بن أبي الحسن، عن ابن عباس
سعید بن ابی حسن کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12717
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ، ثَنَا عَوْفٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ إِذْ أَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنِّي إِنْسَانٌ إِنَّمَا مَعِيشَتِي مِنْ صَنْعَةِ يَدِي، وَأَنَا أَصْنَعُ هَذِهِ التَّصَاوِيرَ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسَ: لَا أَجِدُ لَكَ إِلَّا مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فَإِنَّ اللهَ يُعَذِّبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يَنْفُخَ، وَلَيْسَ بِنَافِخٍ فِيهَا أَبَدًا " قَالَ: فَرَبَا لَهَا الرَّجُلُ رَبْوَةً شَدِيدَةً، وَاصْفَرَّ وَجْهُهُ، ثُمَّ قَالَ: " وَيْحَكَ إِنْ أَبَيْتَ إِلَّا أَنْ تَصْنَعَ فَعَلَيْكَ بِهَذَا الشَّجَرِ وَكُلِّ شَيْءٍ لَيْسَ فِيهِ رُوحٌ.
سعید بن ابی الحسن رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس تھا کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہا: میں ایسا انسان ہوں جس کا گزر بسر صرف میرے ہاتھ کے ہنر سے چلتا ہے، اور میں یہ تصویریں بناتا ہوں، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: میں تمہارے لیے اس کے سوا کچھ نہیں پاتا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص کوئی تصویر بنائے تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن اس وقت تک عذاب دیتا رہے گا جب تک وہ اس میں روح نہ پھونک دے، حالانکہ وہ کبھی اس میں روح نہیں پھونک سکے گا۔“ راوی کہتے ہیں: اس پر وہ شخص سخت پریشان ہو گیا اور اس کا چہرہ زرد پڑ گیا۔ پھر ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”افسوس تجھ پر! اگر تو بہرحال (تصویر) بنانے پر ہی اصرار کرتا ہے تو درختوں اور ہر اس چیز کی تصویر بنا جس میں روح نہیں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12717]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 164، حدیث 12772»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12717 in Urdu