الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
192. أبو الجوزاء، عن ابن عباس
ابوجوزاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12742
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمٍ الْعُمَيْرِيُّ، ثَنَا مَالِكُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ اللهَ قَالَ: أَنَا خَلَقْتُ الْخَيْرَ وَالشَّرَّ فَطُوبَى لِمَنْ قَدَرْتُ عَلَى يَدِهِ الْخَيْرَ، وَوَيْلٌ لِمَنْ قَدَرْتُ عَلَى يَدِهِ الشَّرَّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں نے خیر اور شر دونوں کو پیدا کیا، تو خوشخبری ہو اس کے لیے جس کے ہاتھ پر میں نے خیر جاری کی، اور ہلاکت ہو اس کے لیے جس کے ہاتھ پر میں نے شر جاری کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12742]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 173، حدیث 12797»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12742 in Urdu