الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
195. باب (أحاديث 12754–12779)
باب (احادیث 12754 تا 12779)
حدیث نمبر: 12777
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيُّ، ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنِ الْغِطْرِيفِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " عَنِ الرُّوحِ الْأَمِينِ قَالَ: قَالَ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ: يُؤْتَى بِحَسَنَاتِ الْعَبْدِ، وَسَيِّئَاتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَنْقُصُ بَعْضُهَا بِبَعْضٍ فَإِنْ بَقِيَ حَسَنَةٌ وَاحِدَةٌ أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ، قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ تَبْقَ حَسَنَةٌ قَالَ: أُولَئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَنَتَجَاوَزُ عَنْ سَيِّئَاتِهِمْ فِي أَصْحَابِ الْجَنَّةِ قَالَ: قُلْتُ: أَرَأَيْتَ قَوْلَهُ: فَلا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ قَالَ: هُوَ الْعَبْدُ يَعْمَلُ الْعَمَلَ السِّرَّ أَسَرَّهُ اللهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُرَى قُرَّةَ أَعْيُنٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روح الامین (جبریل علیہ السلام) سے روایت کرتے ہوئے فرمایا: ”رب عزوجل نے فرمایا: قیامت کے دن بندے کی نیکیاں اور برائیاں لائی جائیں گی، وہ ایک دوسرے کو کم کرتی رہیں گی، پھر اگر ایک نیکی باقی رہ جائے تو اللہ اسے جنت میں داخل کر دے گا۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اگر ایک نیکی بھی باقی نہ رہے تو؟ فرمایا: ”(اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے مطابق:) ”یہی وہ لوگ ہیں جن کے بہترین اعمال ہم قبول کرتے ہیں اور جنتیوں میں ان کی برائیوں سے درگزر کرتے ہیں“ [سورۃ الاحقاف: 16] ۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: پھر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا کیا مطلب ہے: ”کوئی جان نہیں جانتی کہ ان کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک میں سے کیا کچھ چھپا کر رکھا گیا ہے“ [سورۃ السجدۃ: 17] ؟ فرمایا: ”یہ وہ بندہ ہے جو پوشیدہ طور پر نیک عمل کرتا ہے، اللہ اسے قیامت کے دن اس کے لیے پوشیدہ رکھے گا، پھر وہ آنکھوں کی ٹھنڈک دیکھے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12777]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 183، حدیث 12832»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12777 in Urdu