الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
196. عمار بن أبي عمار، عن ابن عباس
عمار بن ابی عمار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12786
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ يَخْطُبُ إِلَى جِذْعٍ قَبْلَ أَنْ يَتَّخِذَ الْمِنْبَرَ، فَلَمَّا اتَّخَذَ الْمِنْبَرَ، وَتَحَوَّلَ إِلَيْهِ حَنَّ الْجِذْعُ فَاحْتَضَنَهُ فَسَكَنَ "، وَقَالَ: لَوْ لَمْ أَحْتَضِنْهُ لَحَنَّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر بنانے سے پہلے ایک کھجور کے تنے کے سہارے کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر بنوا لیا اور اس کی طرف منتقل ہو گئے تو وہ تنا آواز نکالنے لگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے گلے لگایا تو وہ خاموش ہو گیا، اور فرمایا: ”اگر میں اسے گلے نہ لگاتا تو یہ قیامت کے دن تک اسی طرح روتا رہتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12786]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 187، حدیث 12841»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12786 in Urdu