الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
224. عبد العزيز، عن ابن عباس
عبدالعزیز کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12918
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شُعَيْبٍ السِّمْسَارُ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ، ثَنَا سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذَا يَوْمٌ مَنْ مَلَكَ فِيهِ سَمْعَهُ، وَبَصَرَهُ، وَلِسَانَهُ غُفِرَ لَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: فضل بن عباس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھے، تو وہ نوجوان عورتوں کو دیکھنے اور ان کی طرف نگاہ کرنے لگا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا چہرہ اپنے ہاتھ سے پیچھے سے پھیرنے لگے، اور وہ نوجوان بار بار ان کی طرف دیکھنے لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”یہ ایسا دن ہے کہ جو شخص اس میں اپنی سماعت، بصارت اور زبان پر قابو رکھے، اسے بخش دیا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12918]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 232، حدیث 12974»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12918 in Urdu