الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
241. علي بن أبي طلحة، عن ابن عباس
علی بن ابی طلحہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12969
حَدَّثَنَا بَكْرٌ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: فَمِنْهُمْ شَقِيٌّ وَسَعِيدٌ، وَنَحْوُ هَذَا مِنَ الْقُرْآنِ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ يَحْرِصُ أَنْ يُؤْمِنَ جَمِيعُ النَّاسِ، وَيُتَابِعُوهُ عَلَى الْهُدَى، فَأَخْبَرَهُ اللهُ أَنَّهُ لَا يُؤْمِنُ إِلَّا مَنْ سَبَقَ لَهُ مِنَ السَّعَادَةِ فِي الذِّكْرِ الْأَوَّلِ، وَلَا يَضِلُّ إِلَّا مَنْ سَبَقَ لَهُ مِنَ الشَّقَاءِ فِي الذِّكْرِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قَالَ عَزَّ وَجَلَّ لِنَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ، يَقُولُ: إِنْ نَشَأْ نُنَـزِّلْ عَلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے فرمان ”تو ان میں سے کچھ بدبخت ہیں اور کچھ نیک بخت“ [سورۃ ہود: 105] اور اس جیسی دیگر آیاتِ قرآنی کے بارے میں فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کے بہت خواہشمند تھے کہ تمام لوگ ایمان لے آئیں اور ہدایت پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کریں، تو اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ وہی ایمان لائے گا جس کے لیے ازل میں نیک بختی مقدر ہو چکی ہے، اور وہی گمراہ ہوگا جس کے لیے ازل میں بدبختی مقدر ہو چکی ہے۔“ پھر اللہ عزوجل نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: ”شاید آپ اپنی جان کو اس غم میں ہلاک کر ڈالیں کہ وہ ایمان نہیں لاتے“ - فرماتا ہے: ”اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے کوئی نشانی اتار دیں تو ان کی گردنیں اس کے سامنے جھکی رہ جائیں“ [سورۃ الشعراء: 4] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12969]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 254، حدیث 13025»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12969 in Urdu