الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
248. سالم عن ابن عمر
سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13117
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ جَرَّ ثِيَابَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ: أَيْ رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَحَدَ شِقَّيْ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِلَّا أَنْ أَتَعَاهَدَ ذَاكَ أَوْ ذَلِكَ مِنْهُ، قَالَ: " لَسْتَ مِمَّنْ يَصْنَعُهُ خُيَلَاءَ ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنا کپڑا تکبر سے گھسیٹے، اللہ قیامت کے دن اس کی طرف نظر رحمت نہیں فرمائے گا۔“ اس پر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے تہبند کا ایک پلو خود بخود لٹک جاتا ہے، الا یہ کہ میں اس کا خاص خیال رکھوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان میں سے نہیں ہو جو تکبر سے ایسا کرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13117]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 299، حدیث 13174»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13117 in Urdu