الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
248. سالم عن ابن عمر
سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13176
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثَنَا كَثِيرُ بْنُ قُنْبُرٍ، قَالَ: سَأَلْنَا سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ عَنْ صَلَاةِ أَبِيهِ فِي السَّفَرِ، وَأَخْبَرَنِي عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْأَمْرُ يَخْشَى فَوْتَهُ فَلْيُصَلِّ هَذِهِ الصَّلَاةَ - يَعْنِي الْجَمْعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ -.
کثیر بن قنبر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم نے سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ سے ان کے والد (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما) کی سفر کی نماز کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے مجھے اپنے والد سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو ایسا معاملہ درپیش ہو جس کے فوت ہو جانے کا خدشہ ہو تو وہ یہ نماز پڑھے“ - یعنی دو نمازوں کو جمع کرنا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13176]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 319، حدیث 13233»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13176 in Urdu