الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
296. نافع، عن ابن عمر
نافع کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13312
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: بَعَثَنِي خَالِي عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ لِآتِيَهُ بِلِحَافٍ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَأْذَنْتُهُ وَهُوَ بَالْخَنْدَقِ فَأَذِنَ لِي وَقَالَ لِي: مَنْ لَقِيتَ فَقُلْ لَهُمْ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَرْجِعُوا وَكَانَ ذَلِكَ فِي بَرْدٍ شَدِيدٍ، فَخَرَجْتُ فَلَقِيتُ النَّاسَ فَقُلْتُ لَهُمْ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَرْجِعُوا، قَالَ: فَلَا وَاللهِ مَا عَطَفَ عَلَيَّ اثْنَانِ أَوْ وَاحِدٌ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے ماموں عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے مجھے بھیجا کہ ان کے لیے ایک لحاف لے آؤں، تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خندق میں تھے، میں نے اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت دی اور فرمایا: ”جس سے بھی ملو اس سے کہہ دو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں واپس لوٹنے کا حکم دیتے ہیں۔“ اور یہ سخت سردی کا موسم تھا۔ میں نکلا تو لوگوں سے ملا اور ان سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں واپس لوٹنے کا حکم دیتے ہیں۔ (ابن عمر رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! میری بات پر دو تو کیا، ایک بھی میری طرف متوجہ نہ ہوا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13312]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 368، حدیث 13369»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13312 in Urdu