الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
302. عبد الله بن عبيد بن عمير، عن ابن عمر
عبداللہ بن عبید بن عمیر کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13388
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللهُ عَلَيْهِ " قَالَهَا ثَلَاثًا " فَإِنْ عَادَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ نَهَرِ الْخَبَالِ " قِيلَ: وَمَا نَهَرُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: " صَدِيدُ أَهْلِ النَّارِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شراب پیئے اس کی چالیس راتوں تک نماز قبول نہیں ہوتی، پھر اگر توبہ کرے تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے“ - یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمائی - ”پھر اگر وہ دوبارہ پیئے تو اللہ پر یہ حق ہو جاتا ہے کہ وہ اسے نہر الخبال سے پلائے۔“ عرض کیا گیا: نہر الخبال کیا ہے؟ فرمایا: ”جہنمیوں کی پیپ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13388]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 391، حدیث 13445»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13388 in Urdu