الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
304. مجاهد، عن ابن عمر
مجاہد کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13408
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْرَقُ، ثَنَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَأَلَكُمْ بِاللهِ فَأَعْطُوهُ، وَمَنِ اسْتَعَاذَ بِاللهِ فَأَعِيذُوهُ، وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوهُ، وَمَنْ أَتَى إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوهُ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا مَا تُكَافِئُوهُ فَادْعُوا لَهُ حَتَّى يَرَى أَنْ قَدْ كَافَيْتُمُوهُ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم سے اللہ کے واسطے سوال کرے اسے دو، اور جو اللہ کی پناہ مانگے اسے پناہ دو، اور جو تمہیں دعوت دے اس کی دعوت قبول کرو، اور جو تمہارے ساتھ نیکی کرے اس کا بدلہ چکاؤ، اور اگر تمہیں بدلہ چکانے کے لیے کچھ نہ ملے تو اس کے لیے دعا کرو یہاں تک کہ وہ یہ سمجھ لے کہ تم نے اس کا بدلہ چکا دیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13408]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 397، حدیث 13465»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13408 in Urdu