الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
304. مجاهد، عن ابن عمر
مجاہد کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13500
حَدَّثَنَا عُبَيْدٌ الْعِجْلِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرَوَيْهِ الْهَرَوِيُّ، ثَنَا الْجَارُودُ بْنُ يَزِيدَ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ رَبَّكُمْ حَيِيٌّ كَرِيمٌ يَسْتَحْيِ أَنْ يَرْفَعَ الْعَبْدُ يَدَيْهِ فَيَرُدُّهُمَا صِفْرًا لَا خَيْرَ فِيهِمَا، فَإِذَا رَفَعَ أَحَدُكُمْ يَدَيْهِ فَلْيَقُلْ: يَا حَيُّ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ إِذَا رَدَّ يَدَيْهِ فَلْيُفْرِغْ ذَلِكَ الْخَيْرَ إِلَى وَجْهِهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تمہارا رب بہت حیا والا اور کریم ہے، وہ اس بات سے شرماتا ہے کہ بندہ اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور وہ انہیں خالی، بغیر کسی بھلائی کے، لوٹا دے۔ چنانچہ جب تم میں سے کوئی اپنے ہاتھ اٹھائے تو کہے: اے ہمیشہ زندہ رہنے والے! تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اے سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والے! - تین بار - پھر جب اپنے ہاتھ نیچے کرے تو اس بھلائی کو اپنے چہرے پر پھیر لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13500]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 423، حدیث 13557»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13500 in Urdu