الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. ثابت بن وديعة الأنصاري ويقال ثابت بن زيد بن وديعة بن خذام ويقال ثابت بن زيد يكنى أبا سعد
سیدنا ثابت بن ودیعہ انصاری رضی اللہ عنہ، اور ثابت بن زید بن ودیعہ بن خذام بھی کہا جاتا ہے، اور ثابت بن زید بھی، کنیت ابوسعد
حدیث نمبر: 1352
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ وَدِيعَةَ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي فَزَارَةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضِبَابٍ قَدِ احْتَرَشَهَا فَجَعَلَ يُقَلِّبُ ضَبًّا مِنْهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: أُمَّةٌ مُسِخَتْ، وَأَكْبَرُ عِلْمِي، أَنَّهُ قَالَ: " مَا أَدْرِي مَا فَعَلَتْ، وَمَا أَدْرِي لَعَلَّ هَذَا مِنْهَا ".
سیدنا ثابت بن ودیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص جو بنو فزارہ سے تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گوہیں لے کر آیا جو اس نے پکڑی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے ایک گوہ کو اپنے سامنے الٹ پلٹ کرنے لگے، پھر فرمایا: ”یہ ایک ایسی امت ہے جس کی صورت مسخ کر دی گئی تھی“، اور میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”مجھے نہیں معلوم کہ اس کا کیا ہوا، اور نہیں معلوم شاید یہ بھی اسی میں سے ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الثاء/حدیث: 1352]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 81، حدیث 1365»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1352 in Urdu