الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
306. عطاء بن أبي رباح، عن ابن عمر
عطاء بن ابی رباح کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13547
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَنَشٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ قَائِلٌ بِكَفِّهِ هَكَذَا كَأَنَّهُ يُشَبِّرُ شَيْئًا: مَنْ فَارَقَ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ شِبْرًا أَخْرَجَ مِنْ عُنُقِهِ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ، وَالْمُخَالِفِينَ بَأَلْوِيَتِهِمْ يَتَنَاوَلُونَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ وَرَاءِ ظُهُورِهِمْ، وَمَنْ مَاتَ مِنْ غَيْرِ إِمَامِ جَمَاعَةٍ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ہتھیلی سے اس طرح اشارہ کر رہے تھے جیسے کوئی چیز بالشت سے ناپ رہے ہوں، اور فرما رہے تھے: ”جو مسلمانوں کی جماعت سے ایک بالشت بھر بھی جدا ہوا اس نے اسلام کا طوق اپنی گردن سے اتار پھینکا، اور مخالفین قیامت کے دن اپنے جھنڈے اپنی پیٹھوں کے پیچھے سے تھامیں گے، اور جو بغیر جماعت کے امام کے مرا وہ جاہلیت کی موت مرا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13547]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 440، حدیث 13604»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13547 in Urdu