الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
321. أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو
ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13648
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ: مَا تَقُولُ عِنْدَ مَنَامِكَ؟ قَالَ: أَقُولُ: بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ وَضَعْتُ جَنْبِي فَاغْفِرْ لِي. قَالَ: غَفَرَ اللهُ لَكَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری آدمی سے فرمایا: ”تم سوتے وقت کیا کہتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: میں کہتا ہوں: اے اللہ، تیرے نام کے ساتھ میں نے اپنا پہلو رکھا، پس مجھے بخش دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تجھے بخش دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13648]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 26، حدیث 51»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13648 in Urdu