الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
392. يحيى بن عبد الرحمن بن حاطب، عن ابن الزبير
یحییٰ بن عبدالرحمن بن حاطب کی سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13900
دَثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَ: دَثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ: دَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: دَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ: دَثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ قَالَ الزُّبَيْرُ: أَيُكَرَّرُ عَلَيْنَا مَا كَانَ بَيْنَنَا فِي الدُّنْيَا؟ قَالَ: نَعَمْ، لَيُكَرَّرُ عَلَيْكُمْ ذَلِكَ حَتَّى يُرَدَّ إِلَى كُلِّ ذِي حَقٍّ حَقُّهُ. قَالَ الزُّبَيْرُ: وَاللهِ! إِنَّ الْأَمْرَ لَشَدِيدٌ.!
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ”بےشک تم نے بھی مرنا ہے اور انہوں نے بھی مرنا ہے، پھر تم سب قیامت کے دن اپنے رب کے حضور جھگڑا کرو گے“ [سورۃ الزمر: 31] ۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: کیا دنیا میں جو ہمارے درمیان (اختلافات) تھے وہ ہمارے سامنے دہرائے جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، یہ ضرور دہرایا جائے گا یہاں تک کہ ہر حق دار کو اس کا حق واپس دلایا جائے۔“ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! یہ تو بڑا سخت معاملہ ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13900]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 122، حدیث 303»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13900 in Urdu