🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
427. أنس بن مالك، عن عبد الله بن سلام
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13962
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِقَالٍ الْحَرَّانِيُّ، قَالَ: دَثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ، قَالَ: دَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَامٍ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ، وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَسْأَلَكَ عَنْ أَشْيَاءَ، فَقَالَ: سَلْ عَمَّا بَدَا لَكَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، حَدِّثْنِي عَنْ شَبَهِ الرَّجُلِ أُمَّهُ، وَإِنَّمَا النُّطْفَةُ مِنَ الرَّجُلِ؟ فَقَالَ: نُطْفَةُ الرَّجُلِ بَيْضَاءُ غَلِيظَةٌ، وَنُطْفَةُ الْمَرْأَةِ حَمْرَاءُ رَقِيقَةٌ، فَأَيُّهُمَا غَلَبَ صَاحِبَتَهَا كَانَ الشَّبَهُ لَهُ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا أُكُلُ أَهْلِ الْجَنَّةِ فِي الْجَنَّةِ إِذَا دَخَلُوهَا؟ قَالَ: زِيَادَةُ كَبِدِ حُوتٍ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنِي عَنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ؟ قَالَ: نَارٌ تَخْرُجُ مِنَ الْمَشْرِقِ فَتَسُوقُ النَّاسَ إِلَى مَحْشَرِهِمْ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّكَ نَبِيٌّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں مسلمان ہو چکا ہوں اور کچھ باتیں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چاہو پوچھو۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے بتائیے کہ بچہ اپنی ماں سے مشابہت کیوں رکھتا ہے حالانکہ نطفہ تو مرد کا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مرد کا نطفہ سفید اور گاڑھا ہوتا ہے اور عورت کا نطفہ سرخ اور پتلا، پس دونوں میں سے جو نطفہ غالب آ جائے بچہ اسی کے مشابہ ہوتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جنتی لوگ جنت میں داخل ہو کر کیا کھائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مچھلی کے جگر کا اضافی حصہ۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے قیامت کی نشانیوں کے بارے میں بتائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آگ جو مشرق سے نکلے گی اور لوگوں کو ان کے حشر کی طرف ہانک کر لے جائے گی۔“ (یہ سن کر) سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے نبی ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13962]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 148، حدیث 365»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13962 in Urdu