الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
430. محمد بن عبد الله بن سلام، عن أبيه
محمد بن عبداللہ بن سلام کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 13979
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: دَثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ حَمَّادٍ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: دَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى، مَسْجِدَ قُبَاءَ، فَقَامَ عَلَى بَابِهِ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ قَدْ أَحْسَنَ عَلَيْكُمُ الثَّنَاءَ فِي الطُّهُورِ، فَمَا طَهُورُكُمْ؟ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا أَهْلُ كِتَابٍ، وَنَجِدُ الِاسْتِنْجَاءَ عَلَيْنَا بِالْمَاءِ، وَنَحْنُ نَفْعَلُهُ الْيَوْمَ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ قَدْ أَحْسَنَ عَلَيْكُمُ الثَّنَاءَ فِي الطُّهُورِ، فَقَالَ: فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس اس مسجد میں تشریف لائے جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی تھی، یعنی مسجدِ قبا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے دروازے پر کھڑے ہو گئے اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے طہارت کے بارے میں تمہاری بڑی تعریف فرمائی ہے، تمہاری طہارت کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اہلِ کتاب ہیں اور ہمیں (اپنی کتاب میں) پانی سے استنجا کرنا لکھا ہوا ملتا ہے، اور ہم آج تک ایسا ہی کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےشک اللہ تعالیٰ نے طہارت کے بارے میں تمہاری بڑی تعریف فرمائی ہے، چنانچہ اللہ نے فرمایا: ”اس میں ایسے لوگ ہیں جو خوب پاک رہنا پسند کرتے ہیں، اور اللہ خوب پاک رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔“ [سورۃ التوبہ: 108] [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13979]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 158، حدیث 382»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13979 in Urdu