الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
439. بشر بن شغاف، عن عبد الله بن سلام
بشر بن شغاف کی سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 13996
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، قَالَا: دَثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ، قَالَ: دَثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ، عَنْ بِشْرِ بْنِ شَغَافٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا فَخْرَ، وَأَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ وَلَا فَخْرَ، وَأَوَّلُ شَافِعٍ وَمُشَفَّعٍ، لِوَاءُ الْحَمْدِ بِيَدِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ، تَحْتِي آدَمُ فَمَنْ دُونَهُ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں قیامت کے دن اولادِ آدم کا سردار ہوں، اور (میں یہ بات) فخر کے طور پر نہیں (کہتا)، اور سب سے پہلا شخص ہوں جس کے لیے زمین شق ہوگی، اور (یہ بھی) فخر کے طور پر نہیں، اور سب سے پہلا شفاعت کرنے والا اور جس کی شفاعت قبول کی جائے گی وہ بھی میں ہوں۔ قیامت کے دن حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہوگا، میرے نیچے آدم اور ان سے نیچے سب ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13996]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 166، حدیث 399»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13996 in Urdu