🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
494. عمير بن أمية
سیدنا عمیر بن امیہ رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14196
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ، حَدَّثَهُ أَنَّ السَّلْمَ بْنَ يَزِيدَ، وَيَزِيدَ بْنَ إِسْحَاقَ حَدَّثَاهُ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ أُمَيَّةَ، أَنَّهُ كَانَتْ لَهُ أُخْتٌ، وَكَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آذَتْهُ فِيهِ وَشَتَمَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَتْ مُشْرِكَةً، فَاشْتَمَلَ لَهَا يَوْمًا عَلَى السَّيْفِ، ثُمَّ أَتَاهَا فَوَضَعَهُ عَلَيْهَا فَقَتَلَهَا، فَقَامَ بَنُوهَا فَصَاحُوا وَقَالُوا: قَدْ عَلِمْنَا مَنْ قَتَلَهَا أَفَتُقْتَلُ أُمُّنَا؟ وَهَؤُلَاءِ قَوْمٌ لَهُمْ آبَاءٌ وَأُمَّهَاتٌ مُشْرِكُونَ، فَلَمَّا خَافَ عُمَيْرٌ أَنْ يَقْتُلُوا غَيْرَ قَاتِلِهَا ذَهَبَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ: " أَقَتَلْتَ أُخْتَكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " وَلِمَ؟ " قَالَ: إِنَّهَا كَانَتْ تُؤْذِينِي فِيكَ، فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَنِيهَا فَسَأَلَهُمْ فَسَمَّوْا غَيْرَ قَاتِلِهَا، فَأَخْبَرَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهِ وَأَهْدَرَ دَمَهَا، قَالُوا: سَمْعًا وَطَاعَةً.
سیدنا عمیر بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی ایک بہن تھی جو مشرکہ تھی، اور جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانے کے لیے نکلتے تو وہ انہیں اس بارے میں تکلیف دیتی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتی تھی۔ ایک دن انہوں نے اپنے کپڑوں میں تلوار چھپا لی، پھر اس کے پاس گئے اور تلوار اس پر رکھ کر اسے قتل کر دیا۔ اس کے بیٹے کھڑے ہو کر چیخے اور کہنے لگے: ہمیں معلوم ہو گیا کہ اسے کس نے قتل کیا، تو کیا ہماری ماں قتل کی جائے گی؟ حالانکہ یہ بعض لوگ ایسے تھے جن کے والدین مشرک تھے۔ جب عمیر کو خدشہ ہوا کہ کہیں وہ اس کے اصل قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل نہ کر دیں تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور انہیں بتا دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے اپنی بہن کو قتل کیا؟“ عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیوں؟“ عرض کیا: وہ آپ کی شان میں مجھے تکلیف دیا کرتی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بیٹوں کو بلوا کر ان سے پوچھا تو انہوں نے اصل قاتل کے علاوہ کسی اور کا نام لیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اصل حقیقت بتا دی اور اس کا خون رائیگاں قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا: ہم نے سنا اور مانا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14196]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 64، حدیث 124»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14196 in Urdu