🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
500. عامر الشعبي، عن عدي بن حاتم
عامر شعبی کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14217
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، ثَنَا عَامِرٌ قَالَ: سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ، يَقُولُ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا أَصَبْتَ بِحَدِّهِ فَكُلْ، وَمَا أَصَبْتَ بِعَرْضِهِ فَهُوَ وَقِيذٌ وَسَأَلْتُهُ عَنْ صَيْدِ الْكَلْبِ؟ فَقَالَ: " مَا أَمْسَكَ عَلَيْكَ وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ فَكُلْهُ، فَإِنَّ أَخْذَهُ ذَكَاتُهُ وَإِنْ وَجَدْتَ مَعَ كَلْبِكَ كَلْبًا آخَرَ، فَحَسِبْتَ أَنْ يَكُونَ قَدْ أَخَذَهُ مَعَهُ، وَقَدْ قَتَلَهُ فَلَا تَأْكُلْهُ فَإِنَّمَا ذَكَرْتَ اسْمَ اللهِ عَلَى كَلْبِكَ وَلَمْ تَذْكُرْ عَلَى غَيْرِهِ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معراض کے شکار کے بارے میں پوچھا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو دھار سے لگے اسے کھاؤ، اور جو چوڑائی سے لگے وہ وقیذ ہے۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کتے کے شکار کے بارے میں بھی پوچھا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وہ تمہارے لیے روک لے اور اس میں سے کچھ نہ کھائے اسے کھاؤ، کیونکہ اس کا پکڑنا ہی اس کا ذبح کرنا ہے۔ اور اگر تمہیں اپنے کتے کے ساتھ کوئی اور کتا بھی ملے اور تمہیں گمان ہو کہ اس نے بھی اسے پکڑنے میں شرکت کی اور مار ڈالا ہے تو مت کھاؤ، کیونکہ تم نے اللہ کا نام صرف اپنے کتے پر لیا تھا، دوسرے پر نہیں لیا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14217]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 71، حدیث 145»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14217 in Urdu