الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
561. عروة بن مضرس بن حارثة بن لام الطائي
سیدنا عروہ بن مضرس بن حارثہ بن لام طائی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14462
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّابُ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَزِيغٍ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ الطَّائِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِالْمَوْقِفِ بِجَمْعٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَقْبَلْتُ مِنْ جَبَلَيْ طَيِّئٍ فَأَكْلَلْتُ نَفْسِي وَأَتْعَبْتُ رَاحِلَتِي وَاللهِ مَا نَزَلْتُ جَبَلًا إِلَّا وَقَدْ وَقَفْتُ عَلَيْهِ فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ صَلَّى مَعَنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ وَقَدْ أَتَى عَرَفَةَ لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَقَدْ قَضَى تَفَثَهُ وَتَمَّ حَجُّهُ.
امام شعبی رحمہ اللہ سیدنا عروہ طائی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ کے موقف میں تھے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں طی کے دونوں پہاڑوں سے آیا، میں نے اپنے آپ کو نڈھال کر دیا اور اپنی سواری کو تھکا دیا، اللہ کی قسم! جس پہاڑ پر بھی اترا وہاں وقوف کیا، تو کیا میرا حج ہو گیا، یا رسول اللہ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ہمارے ساتھ یہ نماز پڑھے اور رات یا دن میں عرفہ آ چکا ہو، تو اس نے اپنی میل کچیل کا حق ادا کر دیا اور اس کا حج پورا ہو گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14462]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 153، حدیث 390»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14462 in Urdu